گرومندر کے علاقے میں کار پر فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق

گرومندر کے علاقے میں کار پر فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق

کار میں 5 بھائی سوار تھے جوکہ پیشی پر سینٹرل جیل میں قائم عدالت جا رہے تھے،
گرومندر کے علاقے میں کار پر فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق

Webdesk

|

30 May 2024

  کراچی: گرومندر کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق اور دو بھائی زخمی ہوگئے جبکہ ایک معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ 

ایس پی جمشید علینہ راجپر کا کہنا تھا کہ کار میں 5 بھائی سوار تھے جوکہ پیشی پر سینٹرل جیل میں قائم عدالت جا رہے تھے، راستے میں ملزمان نے گاڑی روک کر فائرنگ کردی،جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 17 خول ملے ہیں۔

ایس پی نے بتایا کہ چار موٹر سائیکلوں پر 8 ملزمان سوار تھے جنہوں نے کار پر دو طرف سے فائرنگ کی، ممکنہ طور واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق ایک شخص کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی جبکہ جاں بحق ہونے والے پشاوری آئسکریم پارلر کے مالک ہیں۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مقتولیں کی شناخت واجد اور شان کے نام سے ہوئی ہے تاہم مزید تصدیق کر رہے ہیں۔ مقتولین لسبیلہ کے رہائشی تھے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!