2 hours ago
گزشتہ روز اضافے کے بعد آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا تھا
Webdesk
|
6 Aug 2026
اسلام آباد: حکومت نے گزشتہ روز اضافے کے بعد آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 7 اگست کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 50 پیسیکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا تھا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کی گئی تھی۔
Comments
0 comment