حکومت نے پیٹرول کی قیمت سے متعلق اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرول کی قیمت سے متعلق اعلان کردیا

وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری
حکومت نے پیٹرول کی قیمت سے متعلق اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

31 Dec 2023

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کردیا گیا۔

وزیراعظم نے سال نو کی آمد پر عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا تحفہ اور منظوری دے دی۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!