جمالی پل پر ڈاکووں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی

جمالی پل پر ڈاکووں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جمالی پل پہنچ گئی جبکہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
جمالی پل پر ڈاکووں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی

Webdesk

|

21 Aug 2024

کراچی:  جمالی پل کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق سچل پولیس کا اسکیم 33 کے علاقے جمالی پل کے قریب ڈاکوئوں سے مبینہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جمالی پل پہنچ گئی جبکہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے جن میں سے ایک ملزم زخمی حالت میں ہے، زخمی پولیس اہلکاروں میں کاشف، حمزہ اور زوہیب شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!