جنوبی وزیرستان میں گھر پر ’ڈرون حملہ‘، ماں باپ اور تین بچے جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں گھر پر ’ڈرون حملہ‘، ماں باپ اور تین بچے جاں بحق

جنوبی وزیرستان کے گاؤں تنگی بدزوئی میں گزشتہ شب ڈرون حملہ ہوا، رکن اسمبلی
جنوبی وزیرستان میں گھر پر ’ڈرون حملہ‘، ماں باپ اور تین بچے جاں بحق

ویب ڈیسک

|

14 May 2024

جنوبی وزیرستان کے ایک گھر پر ڈرون حملہ ہوا جس میں ماں باپ اور تین بچے مارے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن آصف محسود نے جنوبی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے کا معاملہ ایوان میں اٹھایا اور بتایا کہ گاؤں تنگی بدزوئی میں ہونے والے ڈرون حملے میں 80 سالہ بزرگ، ان کی اہلیہ اور تین بجے جاں بحق ہوئے ہیں۔

انہوں نے واقعے کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ فیملی ایک روز قبل ہی مردان سے جنوبی وزیرستان منتقل ہوئی تھی۔

اس سے قبل یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے ایک گھر میں اچانک ہونے والے دھماکے میں خاتون، مرد اور تین بچے جاں بحق ہوئے ہیں تاہم پھر یہ بات سامنے آئی کہ دھماکا ڈرون حملے کے نتیجے میں ہوا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!