کراچی : گھر کی چھت گرنے سے میاں، بیوی جاں بحق

کراچی : گھر کی چھت گرنے سے میاں، بیوی جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 73 سالہ اورض صوفی ولد خالج اور اس کی بیوی 67 سالہ آغا گل شامل ہیں۔
کراچی : گھر کی چھت گرنے سے میاں، بیوی جاں بحق

Webdesk

|

28 Aug 2024

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار میں افغان بستی میں گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

منگل اوربدھ کی درمیانی شب ہونے والی بارش کے دوران گلشن معمارتھانے کے علاقے افغان بستی میں گھرکی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوگئی ۔

جاں بحق ہونے والوں میں 73 سالہ اورض صوفی ولد خالج اور اس کی بیوی 67 سالہ آغا گل شامل ہیں۔

گلشن معمارپولیس کے مطابق واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا تاہم پولیس کو واقعے کی اطلاع بدھ کی صبح موصول ہوئی۔

جاں بحق میاں بیوی افغان شہری تھے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!