کراچی، 21 سالہ نوبیاہتا دلہن کی پراسرار موت، گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

کراچی، 21 سالہ نوبیاہتا دلہن کی پراسرار موت، گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

متوفیہ کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی
کراچی، 21 سالہ نوبیاہتا دلہن کی پراسرار موت، گھر سے پھندا لگی لاش برآمد

ویب ڈیسک

|

14 Feb 2025

شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میٹروول کے مالا کنڈ محلے میں نوبیاہتا دلہن کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میٹروول مالا کنڈ خیبر محلہ میں نوبیاہتا دلہن کی پراسرار طور پر گھر سے گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ و سائٹ اے چوہدری جاوید نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 21 سالہ عائشہ کے نام سے ہوئی جس کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم بھی کرایا جائیگا اور پھر روپورت کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!