کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں پانی کا ٹینکر دیوار توڑ کر گھر میں گھسنے سے جانی نقصان

کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں پانی کا ٹینکر دیوار توڑ کر گھر میں گھسنے سے جانی نقصان

مختلف ٹریفک حادثات میں 3 جبکہ بلدیہ واقعے میں 1 شہری جاں بحق ہوا
کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں پانی کا ٹینکر دیوار توڑ کر گھر میں گھسنے سے جانی نقصان

ویب ڈیسک

|

17 Dec 2023

کراچی: بلدیہ اتحاد ٹاؤن ، مائی کلاچی روڈ ، سپرہائی وے اور گلشن اقبال میں ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور کمسن بچی اور حساس ادارے کا اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

 بلدیہ ٹاؤن میں حادثہ تیز رفتار واٹر ٹینکر گھر میں گھسنے سے پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتحادٹاؤن کے علاقے بلدیہ گلشن غازی بلاک ڈی اقبال اسپتال کے قریب واٹر ٹینکر نمبر GLT-8917 ایک گھر میں جا گھسا جس کے نتیجے میں گھر میں سویا ہوا ایک شخص جاں بحق اور کمسن و نوعمر بچیوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، حادثے کے نتیجے میں پورء گھر کی و دیواریں زمین بوس ہوگئیں۔

پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے علاقہ مکینوں کی مدد سے جاں بحق و زخمی ہونے والو کو ٹینکر اور ملبے کے نیچے سے نکال کر چھیپا ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عامر ولد توفیق کے نام سے کی گئی ، جبکہ زخمیوں میں جاں بحق ہونے والے شخص کا بھائی 45 سالہ نصیر حسین ولد توفیق اس کی دو سالہ بیٹی مناہل اور 13 سالہ راحیلہ دختر علی شامل ہیں ، علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے کی بیشتر گلیاں چڑھائی پر ہیں ، واقعے کے وقت پانی کا ٹینکر ایک گھر میں پانی ڈالنے آیا تھا ، ڈرائیور نے ٹینکر کو کھڑا کر کے اسے روکنے کے لیے ٹائر کے نییچے سمنٹ کا بلاک رکھ دیا تھا۔

 پانی خالی کرنے کے دوران ٹائر کے نیچے رکھا بلاک ٹوٹ گیا اور ٹینکر گلی میں ڈھلان کی جانب چل پڑا اس کی اسپیڈ پڑھتی گئی اور ٹینکر ڈھلان پر واقعے گھر جا گھسا ، حادثے کے وقت گھر میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد موجود تھے جس میں سے ایک جاں بحق ، تین زخمی ہوگئے جبکہ دو افراد محفوظ رہے ، حادثے میں جاں بحق و زخمیوں کی تعلق پنجاب کے علاقے سیالکوٹ سے تھا ، متوفی غیر شادی شدہ اور راج مستری کا کام کرتا تھا ، زخمی ہونے والی راحیلہ گھر میں مہمان آئی ہوئی تھی۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!