کراچی، خواتین سے شادیاں کرکے پیسے بٹورنے والا جعلی کمانڈر گرفتار

کراچی، خواتین سے شادیاں کرکے پیسے بٹورنے والا جعلی کمانڈر گرفتار

جعلی ونگ کمانڈر شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے۔
کراچی، خواتین سے شادیاں کرکے پیسے بٹورنے والا جعلی کمانڈر گرفتار

Webdesk

|

21 Mar 2024

کراچی: کورنگی زمان ٹاون تفتیشی پولیس نے سعدی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے خود کو سرکاری ادارے کا آفیسر ظاہر کرنے والا جعلی ونگ کمانڈر گرفتارکرلیا۔

ذرائع کے مطابق خود کو سرکاری ادارے کا آفیسر ظاہر کرنے والے جعلی ونگ کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے،  جعلی ونگ کمانڈر شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پر تھانہ زمان ٹاؤن میں دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ بھی درج ہے، گرفتار ملزم سے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے جعلی دستاویزات بھی برآمد ہوئے۔

 گرفتار ملزم ذیشان خود کو حساس ادارے کا ونگ کمانڈر بھی ظاہر کرتا تھا، گرفتار ملزم رئیس گھرانوں کی خواتین کو بھیلا پھسلا کر شادی کرتا اور کروڑوں روپے ہڑپ کرجاتا۔

 گرفتار ملزم اب تک تین رئیس گھرانوں کی خواتین سے شادی کرکے کروڑوں روپے ہتھیا چکا ہے،  ملزم شہریوں کو سرکاری ٹھیکے دلوانے کا لالچ دیکر کروڑوں روپے کا فراڈ کرتا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!