کراچی، نوجوان نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

کراچی، نوجوان نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت 28 سالہ محمد گل ولد حبیب کے نام سے کی گئی ہے۔
کراچی، نوجوان نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

Webdesk

|

19 Sep 2024

کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھرا پار کے رہائشی نوجوان نے بے روز گاری سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے کھوکھرا پار بچو بیکری کے قریب گھر سے ایک شخص کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت 28 سالہ محمد گل ولد حبیب کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کے ورثاء نے بتایا کہ متوفی نے بے روزگاری اور دیگر گھریلو مسائل سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے، ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!