کراچی، شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل

کراچی، شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل

کراچی کے علاقے بلدیہ میں بارات کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوا
کراچی، شادی کی تقریب ماتم میں تبدیل

Webdesk

|

24 Feb 2024

شہر قائد کے علاقے بلدیہ کے علاقے جام نگر ساڑھے پانچ نمبر میں اتفاقیہ گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں پستول لانے والا نوجوان اپنی ہی گن اتفاقیہ چلنے اور گولی لگنے سے تقریب میں ہی جاں بحق ہوا، جس کے بعد خوشی کی تقریب ماتم میں تبدیل ہوگئی۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایچ او بلدیہ ٹاؤن فیصل رفیق نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ اکرام کے نام سے کی گئی جبکہ متوفی اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ بھینس کالونی سے آنے والی بارات کے ہمراہ آیا تھا اور پستول اس کی شلوار کے نیفے میں لگی ہوئی تھی جو کہ لوڈ تھی۔

نوجوان اکرام کار سے اتر رہا تھا کہ اس دوران پستول سے گولی چل گئی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہوگیا تاہم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کرلیے جبکہ متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!