کراچی، ٹک ٹاک اسٹار کو جوس پلا کر بے ہوش کر کے فحش تصاویر بنانے کا اسکینڈل
Webdesk
|
17 Aug 2024
کراچی میں مقامی عدالت نے خاتون ٹک ٹاک اسٹار کی برہنہ تصاویر کرنے پر ملزم کو 9 سال قید کی سزا سنادی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے ایک خاتون ٹک ٹاک اسٹار کی صریح تصاویر کی گردش سے متعلق کیس میں ایک شخص کو کل 9 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے خاتون ٹک ٹاک اسٹار کی فحش تصاویر گردش کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ جس میں استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
عدالت نے ملزم الطاف علی کو مجموعی طور پر 9 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو اضافی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ملزم پر خاتون کی غیر مہذب تصاویر کو گردش کر کے اس کی عزت نفس کو مجروح کرنے کے الزامات کا مرتکب پایا گیا۔ مدعی، ایک ٹک ٹاک اسٹار نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں شکایت درج کرائی تھی۔
مدعیہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے اسے ایک پروجیکٹ کے لیے اپنے گھر بلایا اور منصوبے کے تحت جوس پلایا جس میں بے ہوشی کی دوا تھی۔ بعد ازاں اُس نے بے ہوشی کے عالم میں فحش تصاویر بنائیں۔
خاتون کے مطابق وہ اپنی والدہ کے ساتھ تھیں اور جب ہوش آیا تو موبائل پر انہیں اپنی فحش تصاویر ملی تھیں۔
مجرم کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے گرفتار کیا تھا اور اسے پی ای سی اے ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔
Comments
0 comment