کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بم کو ناکارہ بنادیا
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا

ویب ڈیسک

|

23 Dec 2023

پشاور سے آنے والی ٹرین عوام ایکسپریس میں بم برآمد ہوا جسے طویل جدوجہد کے بعد ناکارہ بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے آنے والی ٹرین رات نو بجے کے قریب کراچی کے کینٹ اسٹیشن پہنچی، جس میں صفائی کے دوران سوئپر کو بوگی نمبر پانچ کی سیٹ 71 اور 72 کے نیچے مشکوک بیگ ملا۔

ملازم نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو اس مشکوک بیگ کی اطلاع دی جس کے بعد انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا، تھوڑی ہی دیر بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کینٹ اسٹیشن پہنچی اور پلیٹ فارم سے عوام کو نکال کر اسے خالی کرا کے سیل کردیا۔

بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر کے بیگ کی تلاشی لی گئی تو اُس میں ٹائم ڈیوائس بم تھا، جسے تین گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد ناکارہ بنادیا گیا۔

پولیس کے مطابق بم کا مجموعی وزن پانچ کلو تھا جس میں دو کلو باردوی مواد اور موٹرسائیکل کی بیٹری کے ساتھ ٹائمر منسلک کیا گیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!