کراچی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی

کراچی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی

اورنگی ٹاؤن کی رہائشی بچی کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ تھا
کراچی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی

ویب ڈیسک

|

14 May 2024

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے ایک اور واقعے میں، کراچی میں ایک 7 سالہ بچی کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے

 تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ اورنگی ٹاؤن کے تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں پیش آیا۔مقتولہ کے دادا کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 پولیس نے بتایا کہ نابالغ لڑکی اورنگی کی کچی آبادی سیکٹر 16 اتحاد کالونی کی رہائشی ہے اور پیر کی شام 4 بجے اپنے گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی۔

 متاثرہ کی والدہ نے بتایا کہ وہ 5 بجے روتی ہوئی گھر واپس آئی جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے قومی ادارہ برائے اطفال پہنچایا گیا۔

 بعد ازاں اسے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کیا گیا، جہاں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ طبی معائنے میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ڈی این اے کے نمونے کراس میچنگ کے لیے لیے گئے ہیں۔ تاہم لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے اور پولیس اس گھناؤنے جرم کے مجرم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!