کراچی میں ڈکیتی کی واردات، بینک ملازم سے 10 ہزار امریکی ڈالر چھین لیے گئے
ویب ڈیسک
|
4 Sep 2024
شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے شریف آباد میں مسلح افراد شہری سے 10 ہزار ڈالر سے بھرا لفافہ چھین کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شریف آباد غریب آباد انڈر پاس میں ڈکیتی کی پراسرار واردات میں ڈاکو نجی بینک کے ملازم سے 10 ہزار ڈالر کا لفافہ چھین کر فرار ہوگئے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا کہنا تھا شریف آباد تھانے کی حدود میں ڈالر چھین کر فرار ہونے کی واردات سے متعلق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ بینک ملازم ابرار حسین جو کہ لال قلعہ پی ای سی ایچ ایس میں نجی بینک میں کام کرتا ہے منگل کو اپنے برانچ منیجر زاہد نور کے کہنے پر ان کی رہائش گاہ لیاقت آباد ڈاکخانہ آیا تھا۔
پولیس کے مطبق برانچ منیجر نے اسے گھر سے ایک لفافہ دیا اور لیاقت آباد ڈاکخانہ سے فش کٹاکٹ لیکر آنے کا کہا تھا۔ ابرار نے برانچ منیجر کے گھر پہنچ کر اس کے بیٹے سے ایک لفافہ لیا جو اس نے مبینہ طور پر موٹر سائیکل کے کور کی سائیڈ پاکٹ میں رکھ لیا تھا بعدازاں اس نے ڈاکخانے سے فش کٹاکٹ دیکر واپس بینک جانے کے لیے لیاقت آباد 10 نمبر کا راستہ اختیار کیا ۔
بینک ملازم نے بتایا کہ وہ غریب آباد انڈر پاس سے جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اسے روک کر اس سے آئی فون سیون اور لفافہ چھین لیا تاہم ملزمان نے اسے اسلحہ نہیں دکھایا تھا۔
بعدازاں میسینجر بینک چلا گیا اور بینک منیجر کے ہمراہ شریف آباد تھانے میں رپورٹ کے لیے آیا ہے۔اس حوالے سے ایس ایچ او شریف آباد مہر محمد یوسف نے بتایا کہ مدعی کی جانب سے چھینے جانے والے 10 ہزار امریکی ڈالرز کے حوالے سے پولیس نے 90 فیصد تک سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز چیک کرلی ہے اور جلد ہی اس واردات کا معمہ حل کرلیا جائیگا ۔
Comments
0 comment