کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی خاتون جاں بحق

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی خاتون جاں بحق

مقتولہ ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی ممبر تھیں
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی خاتون جاں بحق

ویب ڈیسک

|

16 Dec 2023

کراچی کے علاقے غریب آباد انڈر پاس میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والی خاتون رخشندہ علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون گزشتہ روز شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر انڈر پاس سے گزر رہی تھی تو اس دوران چلتی موٹر سائیکل سے ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی تھی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ پرس چھیننے کے دوران خاتون موٹر سائیکل سے گر گئی تھی اور اس کے سر پر چوٹ لگی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں دورانِ علاج وہ دم توڑ گئی۔

ایم کیو ایم کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا ہے کہ رخشندہ ایم کیو ایم خواتین کمیٹی کی مرکزی ممبر تھی۔

خاتون کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر ناظم آباد میں اور تدفین بلدیہ قبرستان میں کی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!