4 hours ago
کراچی میں ڈیڑھ سالہ کمسن بچی زیادتی کے بعد قتل، قریبی رشتے دار گرفتار
ویب ڈیسک
|
5 Aug 2026
کراچی کے علاقے قیوم آباد ڈی ایریا میں ڈیڑھ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قریبی رشتہ دار نے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ بچی کی شناخت عازل کے نام سے ہوئی ہے جس کو اس کے 22 سالہ رشتہ دار عبدالمنان نے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا۔
پولیس نے والد کی مدت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔
وہ کام کا کہنا ہے کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ انے کے بعد ملزم کے خلاف مزید کاروائی کی جائے گی جبکہ ایف ائی آر میں دیگر دفعات کو بھی شامل کیا جائے گا۔
بچی کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منان ان کی بیٹی کو چیز دلانے کے بہانے سے لے کر گیا اور پھر کافی دیر تک نہیں ایا جس کے بعد گھر کی خواتین نے بچی کو تلاش کرنا شروع کیا تو منان نے ساتھ لے جانے کے حوالے سے انکار کیا اور خود بھی تلاش کرنے لگا۔
کچھ ہی دیر میں بچی کی لاش گھر سے برامد ہوئی جس کو اہل خانہ نے اسپتال منتقل کیا تو ابتدائی طبی معائنے میں بچی کے ساتھ زیادتی کے خدشات ظاہر کیے گئے جبکہ اہل خانہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ اپنے منان کے اوپر لگائے گئے زیادتی کے الزام پر قائم ہیں۔
Comments
0 comment