کراچی میں کئی لوگوں کو روندنے والی امیر زادی کون ہے؟

کراچی میں کئی لوگوں کو روندنے والی امیر زادی کون ہے؟

پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ کے وقت خاتون ہوش میں نہیں تھی
کراچی میں کئی لوگوں کو روندنے والی امیر زادی کون ہے؟

ویب ڈیسک

|

19 Aug 2024

شہر قائد کے علاقے کارساز کے قریب سروس روڈ پر مبینہ طور پر نشے میں دھت گاڑی میں سوار خاتون نے کئی لوگوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں باپ بیٹی جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے۔

سفید رنگ کی لینڈ کروزر میں سوار خاتون تیز رفتاری کے باعث کئی گاڑیوں سے ٹکراتی اور موٹرسائیکلوں کو روندتی ہوئی شہریوں پر چڑھ دوڑی تھی، جبکہ جس گاڑی میں خاتون سوار تھی وہ بھی الٹ گئی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو شہریوں نے گھیرے میں لے کر روک رکھا تھا جبکہ وہ وقوعہ کے وقت ’ہوش‘ میں نہیں تھی۔ جسے پولیس اور رینجرز نے تحویل میں لے کر بہادر آباد تھانے منتقل کردیا ہے جہاں لواحقین کے رابطہ کرنے پر مقدمہ درج کر کے اُس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کا تعلق ایک معروف کاروباری گھرانے سے ہے جبکہ وہ خود برطانوی شہری اور ڈرائیونگ لائسنس کی حامل ہے، وقوعہ کے وقت گاڑی میں اُس کے ساتھ ایک مرد تھا جو اُس کا شوہر دانش ہے اور وہ معروف بزنس مین ہے۔

خاتون ونڈ پاور کمپنی میں اعلیٰ عہدے پر کام کرتی اور حادثے کا شکار گاڑی بھی اُسی کمپنی کی ملکیت ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ خاتون 100 کلومیٹر اسپیڈ سے آرہی تھی اور اُس نے کہیں بریک نہیں مارا۔

مذکورہ کمپنی کا دفتر پی ای سی ایچ ایس میں واقع ہے اور مبینہ طور پر ملزمہ دفتر سے نکل کر ہی جارہی تھی۔ آخری اطلاعات تک ملزمہ پولیس کی تحویل میں ہے تاہم کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور اُس کی رہائی کیلیے دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!