کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

کراچی میں پولیس نے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
کراچی میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف

Webdesk

|

16 Sep 2024

کراچی: شہر قائد میں مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت کا انکشاف سامنے آیا ، پولیس نے بتایا کہ یہ گوشت ہوٹلوں اور دکانوں میں فروخت کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

 ابراہیم حیدری پولیس نے جمعہ خان گوٹھ سے ملزمان کو گرفتارکیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتارملزمان سے 356کلو گوشت اوررکشہ برآمدکیاگیا ہے ۔

 ملزمان مردہ جانوروں کاگوشت ہوٹلوں،دکانوں میں فروخت کرتے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!