کراچی میں شدید گرمی کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے

کراچی میں شدید گرمی کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے

کے الیکٹرک نے بیشتر علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طور پر 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے
کراچی میں شدید گرمی کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے

Webdesk

|

14 May 2024

 کراچی: شہر قائد ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، جب کہ اس دوران کے الیکٹرک کی جانب سے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی اذیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

کراچی میں کے الیکٹرک نے بیشتر علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طور پر 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

جس کے نتیجے میں نہ صرف شہری شدید گرمی کی وجہ سے مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں، وہیں بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

میٹرک بورڈ کے امتحانات بھی کراچی میں جاری ہیں اور کئی علاقوں میں پرچوں کے دوران لوڈشیڈنگ کی اطلاعات بھی ہیں، دریں اثنا مسلسل کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔

شہریوں کے مطابق کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا مجموعی دورانیہ 12 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ یہاں تک کے رات 12 بجے بھی مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری سکون کی نیند کو ترس گئے ہیں۔

لوڈشیڈنگ سے جو علاقے زیادہ متاثر ہیں ان میں کورنگی ، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، سرجانی ٹائون، اورنگی ٹائون، کیماڑی، لیاری، محمود آباد، ناظم آباد سمیت دیگر بھی کئی علاقے شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!