کراچی میں شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر تین بچوں کی ماں کو قتل کردیا

کراچی میں شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر تین بچوں کی ماں کو قتل کردیا

مقتولہ اور شوہر اور دیور، زیورات، بچے لے کر فرار ہوگئے
کراچی میں شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر تین بچوں کی ماں کو قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

15 Aug 2024

شہر قائد کے علاقے سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا وزیر بروہی گوٹھ میں 3 بچوں کی ماں کو اس کےشوہر اور دیوارنے ملکرقتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان قتل کے بعد مقتولہ خاتون کے طلائی زیورات ، نقدی اور تینوں بچوں کو لیکر فرارہوگئے۔

خاتون کوتیزدھار آلہ کے وارکرکے قتل کیا گیا ،واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

مقتولہ کی شناخت 32 سالہ زاہدہ زوجہ عبدالغفار مہر کے نام سے کی گئی، مقتولہ خاتون  تین بچوں کی ماں اور گھریلو ملازمہ تھی، جس کا آبائی تعلق جیکب آباد سے تھا۔

ایس ایچ اوسائٹ سپرہائیوے نوراحمد شیخ نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتولہ خاتون کو اس کے شوہر عبدالغفار مہر اور دیور ضمیر  نے مل کر چھری اورپیچکس کے وار کر کے قتل کیا۔ انھوں نے بتایا کہ مقتولہ خاتون کا شوہر کوئی کام کاج نہیں کرتا تھا اور دیوارنے رقم اھار لی ہوئی تھی جبکہ مقتولہ کی 10 اگست کو لاکھ روپے کی کمیٹی بھی کھلی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!