کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید تین افراد جاں بحق

کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید تین افراد جاں بحق

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان، خاتون اور بزرگ شہری جاں بحق ہوئے
کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید تین افراد جاں بحق

ویب ڈیسک

|

10 Sep 2024

 شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ایمپریس مارکیٹ نعمان سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 45 سالہ ثوبیہ کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ موٹر سائیکل سے گرنے کا بتایا جا رہا ہے۔، ناظم آباد ایک نمبر پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 70 سالہ عبدالستار کے نام سے کی گئی اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا بلوچ کالونی ایکسپریس وے نجی یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 25 سالہ کامران کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل سوار اور حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!