کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش کی ضمانت منظور
ویب ڈیسک
|
30 Sep 2024
سندھ ہائیکورٹ نے کارساز حادثے کی مرکزی ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ملزمہ کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔
ملزمہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری ایک ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور کی جاچکی ہے، اس کیس کی میں ایف آئی آر میں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔
سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جب نتاشہ گاڑی چلا رہی تھی وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھی۔ اس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ابہام ہے کیونکہ بلڈ میں میتھا فیٹا مائن موجود نہیں لیکن یورین میں موجود تھا۔
جج نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ یورین میں میتھا فیٹا مائن کی کتنی مقدار موجود تھی۔ جس پر سرکاری وکیل نے جوب دیا کہ مقدار میڈیکل رپورٹ میں درج نہیں کی گئی۔
ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ نتاشہ کا سائیکیٹرسٹ سے برسوں سے علاج بھی جاری ہے، ایسا بھی ممکن ہے کوئی ایسی دوا دی گئی ہو جسکا ذکر میڈیکل رپورٹ میں آیا ہو۔
جج جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ یہ بھی ایک بڑی بات ہے کہ اس کیس کے متاثرین کی جانب سے ملزمہ کے ساتھ صلح کرلی گئی ہے۔
ملزمہ تین بچوں کی والدہ ہے اور پچھلے ڈیڑھ ماہ سے جیل میں ہے۔ اگر کوئی اور مقدمہ نہیں تو پھر اسے رہا کیا جائے۔
Comments
0 comment