کے الیکٹرک سے احتجاج کرنے والی لڑکی کے ساتھ تھانے میں ہتک آمیز رویہ

کے الیکٹرک سے احتجاج کرنے والی لڑکی کے ساتھ تھانے میں ہتک آمیز رویہ

لڑکی کو تھانہ بلوایا گیا، جہاں اُس نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی مانگی، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی
کے الیکٹرک سے احتجاج کرنے والی لڑکی کے ساتھ تھانے میں ہتک آمیز رویہ

Webdesk

|

27 Dec 2023

شہر قائد کے علاقے  اورنگی ٹاؤن میں چند روز قبل کے الیکٹرک کی گاڑی پر چڑھ کر کے الیکٹرک کے عملے سے احتجاج کرنے والی یتیم لڑکی کو اقبال مارکیٹ تھانے بلوا کر اس کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کرنے اور روتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر گھٹنوں کے بل چل کر سب سے معافی مانگنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جس دیکھ کر شہری حلقوں میں نہ صرف اشتعال پھیل گیا بلکہ پولیس اور کے الیکٹرک کے اس عمل پر نئی بحث بھی چھڑ گئی۔

تھانے میں لڑکی کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متاثرہ لڑکی پر مبینہ طور پر دباؤ ڈال کر لڑکی ایسا ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا جسے اقبال مارکیٹ تھانے میں اس کے ساتھ کچھ ہوا ہی نہیں ، اقبال مارکیٹ تھانے میں کے الیکٹرک عملے کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ مذکورہ لڑکی نے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی اور ہاتھ بھی اٹھایا جبکہ اس واقعہ کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

جس پر لڑکی کو تھانے طلب کیا گیا جہاں مذکورہ لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ تھانے میں موجود ایک شخص کی جانب سے اس سے انتہائی ہتک آمیز رویہ بھی اپنایا گیا ، متاثرہ لڑکی روتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر گھٹنوں کے بل چل کر پاؤں پکڑ کر سب سے معافی مانگتی رہی اور ویڈیو بنانے والے سے بھی مخاطب ہو کر کہا کہ آپ چاہیں تو میری ویڈیو بنا لیں میں کچھ نہیں کہوں گی جس سے اس کی بے بسی اور لاچاری کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

تھانے میں لڑکی کے ساتھ ہتک آمیز رویے کے بعد لڑکی سے گھر میں ایک ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا گیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ 22 دسمبر کو کے الیکٹرک کا عملہ ہمارے گھر آیا اور بجلی کا بل ادا کرنے پر انھوں نے ہم سے کہا کہ وہ بل جمع کرا دیں ، لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ ان کے والد نہیں ہیں اور ہم 5 بہن بھائی ہیں کچھ مسائل کی وجہ سے بجلی کا بل جمع نہیں کرا سکے۔

لڑکی نے کہا کہ عملے نے مجھ سے بدتمیزی کی اور کہا کہ وہ لائن کاٹ دینگے ان کے کچھ الفاظ ایسے تھے کہ مجھ برداشت نہیں ہوئے اور میں نے ان سے بدتمیزی کی جس کے بعد وہ تھانے چلے گئے اور انھوں نے مجھے تھانے بلوایا اور کہا کہ میرے خلاف مقدمہ درج ہوگا لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ہمارے علاقے اقبال مارکیٹ تھانے کے ایس ایچ او شاہ فیصل نے ہمیں بہت سپورٹ کیا اور پورے تھانے کی ٹیم نے انھیں کچھ بھی نہیں کرنے دیا اور میرا کے الیکٹرک کے عملے سے تصفیہ اور معافی نامہ کرا دیا۔

لڑکی نے مبینہ دباؤ میں آکر اپنے بیان میں کہا کہ میری غلطی تھی میں نے ان سے معذرت کرلی ، لڑکی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ وہ بہت پولیس ڈپارٹمنٹ کی شکر گزار ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!