لاہور میں 12 سال کی بچی سے بے ہوشی میں کزن کی زیادتی
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جو متاثرہ کا رشتے دار ہے
ویب ڈیسک
|
26 Sep 2024
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے نشتر کالونی میں 12 سالہ بچی کے ساتھ نیم بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد سے لاہور اپنی پھوپھو کے گھر آنے والی بارہ سالہ بچی کو کزن نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں نیند کی گولیاں کھلا کر نیم بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پڑوس کی خاتون نے معاملے کو دیکھا تو شور مچایا جس پر ملزم فرار ہوگیا تاہم خاتون نے پولیس ہیلپ لائن پر واقعے سے آگاہ کیا اور پھر اہلکار موقع پر پہنچے۔
پولیس نے بچی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ہوش میں آنے کے بعد اُس کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی۔
بعد ازاں پولیس نے شعیب نامی ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا جس نے اپنے گھناؤنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔
Comments
0 comment