لاہور میں بچی کو زیادتی کی نیت سے ساتھ لے جانے والا ’ذہنی معذور‘ ملزم گرفتار

لاہور میں بچی کو زیادتی کی نیت سے ساتھ لے جانے والا ’ذہنی معذور‘ ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم ذہنی معذور ہے
لاہور میں بچی کو زیادتی کی نیت سے ساتھ لے جانے والا ’ذہنی معذور‘ ملزم گرفتار

ویب ڈیسک

|

8 Sep 2024

پنجاب کے دارالحکومت کے تھانہ ہنجروال کے علاقے شادیوال ساہواں گاؤں میں بچی کو ورغلا کر مبینہ طور پر زیادتی لے جانے والے ذہنی معذور شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ہنجروال کے گاؤں میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا اور بتایا کہ اُس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کو اپنے ہمراہ لے جانے کی کوشش کرنے والے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ہے تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم نے ورغلا پھسلا کر بچی کو ساتھ لیجانے کی کوشش کی جو کہ بچی بھاگ کر اپنے گھر چلی گئی۔

بچی کے والدین اور اہل محلہ نے ملکر ملزم کو پکڑ ا اور پھر وقوعہ پر موجود ایک شخص نے اُس کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا۔

پولیس نے قانون کے مطابق کاروائی کر تے ہوئے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ نمبر 4016/24 بجرم 363/511 مورخہ 07/09/24 تھانہ ہنجروال درج کر لیا اور ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!