لاہور میں بیوی نے انتقام لینے کے لیے شوہر سے اپنی دوست کو زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا

لاہور میں بیوی نے انتقام لینے کے لیے شوہر سے اپنی دوست کو زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا

پولیس نے ملزم اور ملزمہ کوگرفتار کرلیا
لاہور میں بیوی نے انتقام لینے کے لیے شوہر سے اپنی دوست کو زیادتی کا نشانہ بنوا ڈالا

ویب ڈیسک

|

24 Jul 2024

لاہور میں جنسی زیادتی کا ایک پریشان کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک خاتون کو اس کے دوست کے شوہر نے ’’انتقام‘‘ کے تحت مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ کی شناخت شمشاد بی بی کے نام سے ہوئی جو اپنی دوست یاسمین بی بی کے ساتھ لاہور میں قائم ایک فیکٹری میں ساتھ کام کرتی تھی۔ 

واقعے سے دو روز قبل دونوں میں جھگڑا ہوا تھا جس کی وجہ سے یاسمین نے دوست سے بدلہ لینے کے لیے اپنے شوہر علی شیر کے ساتھ مل کر منصوبہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ علی شیر نے متاثرہ کے کوارٹر میں گھس کر زیادتی کی اور گھناؤنا جرم کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔

متاثرہ کی شکایت پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے لاہور کے علاقے چوبرجی میں اس کے بھائی کے گھر سے گرفتار کیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے یاسمین اور شیر علی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

پولیس کیس کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!