لاہور میں سسر کی بہو سے زیادتی، شور مچانے پر سسرالیوں نے لڑکی کو چھت سے پھینک دیا

لاہور میں سسر کی بہو سے زیادتی، شور مچانے پر سسرالیوں نے لڑکی کو چھت سے پھینک دیا

پولیس نے سسر کو گرفتار کرلیا، جنکی شناخت عمر دراز کے نام سے ہوئی ہے
لاہور میں سسر کی بہو سے زیادتی، شور مچانے پر سسرالیوں نے لڑکی کو چھت سے پھینک دیا

ویب ڈیسک

|

31 Aug 2024

لاہور کے علاقے شاد باغ میں گزشتہ شب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں سسرالیوں نے بہو کو تشدد کے بعد چھت سے نیچے پھینک دیا۔

لڑکی کو تشویشناک حالت میں کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے لائبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں کہا گیا ہےکہ 6 سال قبل 24 سالہ لائبہ کی شادی شادباغ کے بلال خان سے ہوئی تھی جو نشے کا عادی ہے۔

ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی کے باپ نے داماد پر الزام عائد کیا کہ بلال اپنے باپ کے ساتھ مل کر بیوی پر تشدد کرتا تھا، ایف آئی آر میں سُسر پر بہو سے زیادتی کا الزام بھی لگایا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے لڑکی کے سُسرعمر دراز کو گرفتار کرلیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!