الیکشن ڈیوٹیز کے باعث کراچی کا تیسرا بڑا سرکاری اسپتال بند، شہری رُل گئے

الیکشن ڈیوٹیز کے باعث کراچی کا تیسرا بڑا سرکاری اسپتال بند، شہری رُل گئے

گورنر سندھ کا نوٹس، میئر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی
الیکشن ڈیوٹیز کے باعث کراچی کا تیسرا بڑا سرکاری اسپتال بند، شہری رُل گئے

ویب ڈیسک

|

7 Feb 2024

الیکشن ڈیوٹیوں کے باعث طبی و دیگر عملے کی ڈیوٹیوز کے باعث عباسی شہید اسپتال بند ہوگیا، جس پر گورنر سندھ نے نوٹس لے کر میئر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق عباسی شہید اسپتال کے تمام ڈاکٹرز، اسٹاف نرسز، آئی سی یو کے کنسلٹنٹ سمیت 750 سے زائد عملے کی الیکشن ڈیوٹیاں لگا دیں گئیں،ذرائع کے مطابق اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر نسیم احمد کو بھی الیکشن ڈیوٹی کے لیئے طلب کیا جارہا ہے،جس کے سبب اسپتال میں ایمرجنسی سروسز بھی معطل ہونے کے خدشات ہیں۔ 

بلدیہ عظمٰی کراچی کے ماتحت عباسی شہید اسپتال کے آر ایم اوز،سینیئر رجسٹرار ،میڈیکل آفیسر ،کمپیوٹر آپریٹر اور سینیئر نرس سمیت 174 افراد کو الیکشن کے دوران ضلع کیماڑی میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے کے لیے طلب کیا گیا تھا،جبکہ ضلع غربی میں ڈیوٹی دینے کے لیئے بھی عباسی شہید اسپتال کے 574 افراد کو طلب کیا گیا تھا،جس کے سبب الیکشن کے دن عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کے علاج و معالجے میں شدید خلل پیدا ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا نجی ٹی وی چینل پر الیکشن ڈیوٹی کے باعث عباسی شہید اسپتال بند ہونے کی خبر کا نوٹس لیا اور میئر کراچی مرتضی وہاب سے رابطہ کر کے معاملہ کی تحقیقات کی ہدایت دیدی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ شہر کے تیسرے بڑے اسپتال کے بند ہونے کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں،عباسی شہید اسپتال کے گذشتہ دورے کے پر الیکشن کمیشن سے اسپتال اسٹاف کی ڈیوٹی نہ لگانے کی اپیل کی تھی،میئر کراچی کی گورنر سندھ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی تحقیقات کرکے آپ کو مطلع کرتا ہوں۔

گورنر سندھ نے نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز کو صوبہ کے تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی کو فعال رکھنے کی بھی ہدایت کردی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!