مدرسہ پڑھ کر گھر جانے والی بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی
بچی کو خون آلود حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، حالت تشویشناک
ویب ڈیسک
|
11 Nov 2024
پنجاب کے علاقے خانیوال میں جنسی درندوں نے مدرسہ پڑھ کر گھر جانے والی بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے گھر جانے والی 12 سالہ بچی کو راستے میں دو ملزمان نے روکا اور پھر اُس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔
بچی کی شناخت سلمیٰ بی بی کے نام سے ہوئی جس کے شور کرنے پر علاقہ مکینوں نے لہو لہان حالت میں اُسے ملزمان سے بچایا مکینوں کے پہنچنے پر دونوں ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment