مدرسے کے طالب علم پر قاری کا بہیمانہ تشدد

مدرسے کے طالب علم پر قاری کا بہیمانہ تشدد

وزیراعلی پنجاب کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب کارروائی کی ہدایت
مدرسے کے طالب علم پر قاری کا بہیمانہ تشدد

ویب ڈیسک

|

23 May 2024

پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں مدرسے کے طالب علم کو معلم نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جس پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیا اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی متاثرہ طالب علم کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تحقیقات کرکے تشددکے ذمہ دارکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ طالبعلم پر کسی بھی قسم کا تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اُدھر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کا جڑانوالہ میں مدرسے کے طالبعلم پر قاری کے مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور لواحقین سے رابطہ کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ مدرسے کے طالبعلم پر قاری کے مبینہ تشدد کا واقعہ افسوسناک ہے، پولیس کمسن بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے قاری کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ مبینہ تشدد کا شکار بچے اور لواحقین کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!