مریم نواز کے وزیراعلی بنتے ہی لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعات بڑھ گئے

مریم نواز کے وزیراعلی بنتے ہی لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعات بڑھ گئے

3 روز کے اندر زیادتی اور تشدد کے 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔
مریم نواز کے وزیراعلی بنتے ہی لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعات بڑھ گئے

ویب ڈیسک

|

24 Mar 2024

لاہور میں 3 دن کے اندر خواتین سے زیادتی اور تشدد کے 28 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور پولیس کے مطابق گزشتہ 3 دنوں میں زیادتی کا پہلا واقعہ نواب ٹاؤن میں ہوا جہاں یونیورسٹی طالبہ کو کلاس فیلو نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اسی طرح ہنجروال میں نوکری کا جھانسہ دےکر خاتون سے زیادتی کی گئی جبکہ مناواں میں لڑکی کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق ہربنس پورہ میں جہیز کا تقاضہ پورا نہ کرنے پر سسرالیوں نے بہو پر تشددکیا۔ ساندہ میں بیوی پر شوہر اور سسرالیوں نے تشددکیا۔

لاہور کے علاقے سبزہ زار میں بہو پر سسرالیوں نے تشدد کیا۔گرین ٹاؤن میں شوہر اور سسر نے خاتون کا سر مونڈ دیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ تمام واقعات کے مقدمات درج ہیں، ملزمان کو جلدگرفتار کرلیا جائےگا۔

واضح رہے کہ مریم نواز کی سخت پالیسیوں اور احکامات کے باوجود خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے مقدمات رونما ہورہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!