مسلمان لڑکے سے محبت پر ہندو لڑکے نے بہن اور ماں کی زندگی چھین لی

مسلمان لڑکے سے محبت پر ہندو لڑکے نے بہن اور ماں کی زندگی چھین لی

بھائی نے بہن کو انتقام لینے کیلیے تالاب میں دھکا دیا تھا
مسلمان لڑکے سے محبت پر ہندو لڑکے نے بہن اور ماں کی زندگی چھین لی

ویب ڈیسک

|

26 Jan 2024

بھارتی ریاست کرناٹکا کے علاقے بنگلورو میں ایک ہندو لڑکے نے اپنی بہن کو مسلمان لڑکے سے محبت کرنے پر تالاب میں دھکا دیا جس میں وہ مر گئی جبکہ بیٹی کو بچانے کیلیے تلاب میں کودنے والی ماں بھی ڈوب گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے ایک تالاب سے 43 سالہ ماں اور 19 سالہ بیٹی کی لاشیں ملیں، 19 سالہ لڑکی دھنشری اپنے گاؤں میں ایک مسلمان لڑکے سے محبت کرتی تھی۔

متوفیہ کے بھائی نے مسلمان لڑکے سے ملاقاتوں پر کئی بار برہمی کا اظہار کیا اور بہن کو روکنے کی کوشش کی لیکن اُس نے ایک نہ سنی اور شادی کے اصرار پر ڈٹ گئی۔ 

مسلمان لڑکے سے محبت اور شادی کی ضد پر دونوں بہن بھائیوں میں 7 ماہ تک بات چیت بند رہی مگر ایک روز قبل پھر سے جھگڑا ہوا جس کے بعد ہندو لڑکے نے بہن کو تالاب میں دھکا دیا، بیٹی کو ڈوبتا دیکھ کر ماں نے بھی چھلانگ لگائی مگر دونوں ڈوب گئے۔ 

پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!