موسی خیل میں گیس کمپنی کے 20 سے زائد مزدور اغوا

موسی خیل میں گیس کمپنی کے 20 سے زائد مزدور اغوا

پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔
موسی خیل میں گیس کمپنی کے 20 سے زائد مزدور اغوا

Webdesk

|

29 Sep 2024

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے موسی خیل میں مسلح افراد 20 سے زائد مزدوروں کو اغواء کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کی اور اس کے بعد 20 سے زائد مزدوروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے خدا آباد میں گھر پر فائرنگ سے 7 مزدور جان کی بازی ہار گئے تھے

پولیس کے مطابق پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے شجاع آباد سے تھا اور تمام مزدور آپس میں رشتے دار تھے جو مکان کی تعمیر کے لیے وہاں موجود تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!