میہڑ، تالاب میں 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحق

میہڑ، تالاب میں 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحق

پولیس کے مطابق جاں بحق تینوں بچیوں کی عمریں 9 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔
میہڑ، تالاب میں 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحق

Webdesk

|

9 Sep 2024

میہڑ: میہڑ کے گائوں گاہی مہیسر میں واقع تالاب میں نہاتے ہوئے 2 بہنوں سمیت 3 بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق تینوں بچیوں کی عمریں 9 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر علاقہ مکینوں نے تینوں بچیوں کو تالاب سے نکال کر اسپتال پہنچایا، تاہم تینوں بچیاں دم توڑ چکی تھیں۔

جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 9 سالہ فاطمہ، اس کی بہن 10 سالہ اقرا اور 10 سالہ عدیلہ کھوسو شامل ہیں۔تینوں بچیوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!