12 hours ago
میر علی رضا کی قبر کشائی صبح 9 بجے ہوگی
Webdesk
|
6 Aug 2026
عدالت کی جانب سے میر رضا علی کی قبر کشائی کیلیے والد کی درخواست منظور کرنے کے بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو کل صبح 9 بجے قبر کشائی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر سے ملنے والی نوجوان تاجر کی لاش کی تحقیقات کیلیے اہل خانہ کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
عدالت نے درخواست دائر ہونے کے بعد ابتدائی دلائل سُن کر سیکریٹری ہیلتھ کو میڈیکل بورڈ بناکر قبر کشائی کا حکم دیا تھا۔
اب پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ میر رضا علی کی قبر کشائی کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو کل صبح 9 بجے عدالتی حکم پر اقدامات کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ قبر کشائی کے حوالے سے پولیس کو مقام سیل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہ ے جبکہ ماہرین باڈی سے مختلف نمونے لینے کے بعد لاش کی دوبارہ فوری تدفین کردیں گے۔
میڈیکل بورڈ میں کون کون شامل ہے؟
پولیس سرجن کے مطابق میڈیکل بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد (ایچ او ڈی ڈیپارٹمنٹ آف پیتھالوجی ڈاؤ میڈیکل کالج، ڈاکٹر فرح وسیم اسسٹنٹ پروفیسر فارنزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ سندھ میڈیکل کالج، عامر حسن خان فارنزک آئیڈنٹیفکیشن ایکسپرٹ ای ٹی ایف شناخت سی پی ایل سی، ڈاکٹر شری چند ایڈیشنل پولیس سرجن بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے۔
Comments
0 comment