4 hours ago
میر رضا کی موت، والد نے میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا
Webdesk
|
4 Aug 2026
کراچی: میر رضا علی خان کی موت کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا جبکہ نوجوان کے والد نے میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
میر رضا کے والد حسین رضا کا کہنا تھا میرے بیٹے کی موت کو خودکشی کا رنگ دیا جارہا ہے، میرے بیٹے کو قتل کیا گیا، بیٹے کے چہرے، جسم اور ہاتھوں کے فنگر پرنٹس کو جلایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو پیچھے سے گولی ماری گئی ہے، میڈیکل رپورٹ صرف گولی لگنے کی کیوں آئی ہے؟ میڈیکل رپورٹ میں تشدد کا کیوں نہیں بتایا گیا؟
ان کا کہنا تھا 28 جولائی کو بیٹا لاپتا ہوا، 29 جولائی کو لاش ملی تو 24 گھنٹے وہ کہاں تھا؟ 28 جولائی کو گھر سے جاتے ہوئے میر رضا کی بہن سے بات ہوئی تھی۔
ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کے میر رضا خوش تھا اور گاڑی میں اس نے گانے لگائے، اعلی افسران سے اپیل ہے اس کیس کی تحقیقات کی جائیں۔
Comments
0 comment