میر رضا کیس: تحقیقات کے لیے نئی کمیٹی تشکیل

میر رضا کیس: تحقیقات کے لیے نئی کمیٹی تشکیل

آئی جی سندھ نے پرانی کمیٹی کو تحلیل کردیا، جلد نئی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان
میر رضا کیس: تحقیقات کے لیے نئی کمیٹی تشکیل

ویب ڈیسک

|

8 Aug 2026

کراچی: نوجوان میر رضا کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کے لیے نئی پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نئی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ڈی آئی جی عامر فاروقی کو سونپے جانے کا امکان ہے، جبکہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل اور ایس ایس پی کورنگی کو بھی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پانچ رکنی کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ نئی کمیٹی میر رضا کیس کی تحقیقات ازسرنو کرے گی اور قبر کشائی کے بعد سامنے آنے والی نئی میڈیکل رپورٹ سمیت دیگر شواہد کی بنیاد پر معاملے کا جائزہ لے گی۔

ذرائع کے مطابق نئی میڈیکل رپورٹ میں سامنے آنے والے شواہد کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا اور کیس کے مختلف پہلوؤں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ میر رضا کے والدین نے قبر کشائی کے بعد سامنے آنے والی رپورٹ پر موجودہ تفتیشی ٹیم پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نئی کمیٹی کی تشکیل اسی پس منظر میں زیر غور ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!