نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ کی چوری

نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ کی چوری

ملزمان سے 29 لاکھ 74 ہزار کی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔
نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ کی چوری

Webdesk

|

9 Aug 2026

کراچی: شہر قائد میں 7 اگست کی درمیانی رات آرام باغ روڈ پر واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے کی چوری کی واردات میں بینک کا آپریشن منیجر ہی ملوث نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور چوری شدہ رقم برآمد کر لی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق چوری کی واردات میں بینک کا آپریشن منیجر اور اس کا دوست ملوث نکلا۔

 ملزمان نے اے ٹی ایم کا لاک کھول کر53 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کیے تھے، ملزمان نے اے ٹی ایم میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے پر چیونگم بھی لگائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک آپریشن منیجر نے چوری شدہ رقم دوست کے پاس رکھوائی، ملزمان سے 29 لاکھ 74 ہزار کی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!