نوابشاہ میں بھائی نے دوبہنوں کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا
Webdesk
|
19 Sep 2024
نوابشاہ: نوابشاہ میں بھائی کے ہاتھوں دو بہنوں کے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ،وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سے ابتدائی پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق نوابشاہ بی سیکشن تھانے کی حدود مہاجر کالونی میں بھائی نے دو بہنوں کو بجلی کا کرنٹ لگاکر قتل کردیا، جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت رضیہ اور علیشہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزم کی ماں کے مطابق دونوں بہنوں کو ان کے بھائی نے شربت میں نشہ آور دوا پلا کر بے ہوش کیا اور بجلی کے تار سے کرنٹ لگا کر قتل کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ روکنے کی کوشش پر ملزم نے ماں اور بھابھی کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دی۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کامران علی کو گرفتار کرلیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دریں اثناء وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سے ابتدائی پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلات طلب کرلی ہیں۔وزیرداخلہ سندھ نے پولیس کوہدایت کہ کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
ٹھوس تفتیش اور تحقیق کی بدولت ملزم کو مثالی سزا کی سنوائی کے لیئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں۔
Comments
0 comment