پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر بیوی نے کرنٹ لگا کر قتل کردیا

پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر بیوی نے کرنٹ لگا کر قتل کردیا

متوفی کی چھ ماہ کی بیٹی بھی ہے، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج
پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر بیوی نے کرنٹ لگا کر قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2024

راولپنڈی میں پسندی کی شادی کرنے والے نوجوان کو مبینہ طور پر بیوی نے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز کی حدود میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان حق نواز کو مبینہ طور پر بیوی نے قتل کیا، مقتول کے بھائی محمد فیاض کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بھائی نے 2سال قبل پسند کی شادی کی،6ماہ کی بچی بھی ہے،م بھائی سے کوئی رابطہ نہیں تھا،اج بھائی کے کرنٹ سے مرنے کی اطلاع موصول ہوئی۔

مدعی نے کہا کہ شک ہے کہ بھائی کا انتقال کرنٹ لگنے سے نہیں بلکہ اُسے بیوی نے زہر دے کر قتل کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!