پستول صاف کرتے ہوئے باپ سے گولی چلنے سے شیرخواربیٹی جاں بحق

پستول صاف کرتے ہوئے باپ سے گولی چلنے سے شیرخواربیٹی جاں بحق

متقولہ بچی کی شناخت 11 ماہ کی عنایت دختربلال کے نام سے کی گئی
پستول صاف کرتے ہوئے باپ سے گولی چلنے سے شیرخواربیٹی جاں بحق

Webdesk

|

29 Aug 2024

کراچی: فیڈرل بی ایریا بانٹوا نگرگھرمیں پستول صاف کرتے ہوئے باپ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے شیرخواربیٹی جاں بحق ہوگئی،پولیس نے ملزم باپ کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح عزیز آباد تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 3 بانٹوا نگر کاشف ملک شاپ کے قریب گھرمیں فائرنگ سے شیرخوار بچی جاں حق ہوگئی جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

متقولہ بچی کی شناخت 11 ماہ کی عنایت دختربلال کے نام سے کی گئی،ایس ایچ اوعزیز آباد عمران آفریدی کے مطابق مقتولہ بچی کا والد بلال گھرمیں اپنی لائسنس یافتہ نائن ایم ایم پستول صاف کررہا تھا کہ باپ سے اتفاقیہ گولی چل گئی جس کے نتیجے میں اس کی اپنی 11 ماہ کی بیٹی عنایت سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ بچی کے باپ بلال کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا ، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متقولہ بچی کی لاش ورثا کے حوالے کردی ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!