پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روز کیلیے کمی، نئی قیمتیں مقرر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روز کیلیے کمی، نئی قیمتیں مقرر

ڈیزل پر لیوی کو بڑھا دیا گیا پیٹرول پر برقرار، نوٹی فکیشن جاری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روز کیلیے کمی، نئی قیمتیں مقرر

ویب ڈیسک

|

8 Aug 2026

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق 9 اگست تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد لیوی 73 روپے 47 پیسے سے بڑھا کر 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول پر عائد 80 روپے فی لیٹر لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔ حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 9 اگست تک ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!