1 hour ago
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی
پیٹرول فی لیٹر 3 روپے 39 پیسے کم کیا گیا ہے
ویب ڈیسک
|
4 Aug 2026
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی کردی۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 5 اگست کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 39 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 07 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کمی کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 328 روپے 56 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 385 روپے 86 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 5 اگست کی رات 12 بجے تک ہوگا۔
Comments
0 comment