قلات: سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا، 8 زخمی
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کے گزرتے وقت ہوا۔
Webdesk
|
13 Sep 2024
بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے تخت جوہان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد کا دھماکا قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی کے گزرتے وقت ہوا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق قلات دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے 8 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
واقعہ سے متعلق مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Comments
0 comment