قتل یا خودکشی، 16سالہ گھریلو ملازمہ کے والد نے قتل کا مقدمہ درج کرادیا
Webdesk
|
15 May 2024
کراچی: ڈیفنس کے علاقے خیابان بخاری میں 16سالہ ملازمہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں مقتولہ کے والد نے درخشاں تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کرادیا۔
مقتولہ بچی کے والد نے بنگلے کے مالکان اور ملازمین پر بچی کو قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ مقتولہ کے والد نے کہاکہ بیٹی کو10 ماہ قبل بنگلے میں ملازم رکھوایا تھا جو مستقل طور پر بنگلے میں ہی رہائش پذیر تھی۔
12مئی کو بیٹی کو فون کیا تقریبا پونے گھنٹے تفصیلی بات ہوئی تھی۔12 مئی کو ہی 5 بجے بنگلے کے مالک کے بیٹے شہروز نے فون کرکے بتایا کہ آپ جلدی کراچی پہنچو آپ کی بیٹی نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔
جب میں پہنچا تو لاش کوجناح اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ہم آخری رسومات کیلئے حیدرآباد آبائی گائوں لے گئے۔
بچی کے والد نے کہا کہ میری بیٹی کی حفاظت کی ذمہ داری بنگلے کے مالکان پر عائدہوتی تھی، شبہ ہے میری بیٹی کوقتل کیا گیا ہے۔ نامعلوم وجوہات کو چھپانے کیلیے بیٹی کاقتل کیا گیا۔
Comments
0 comment