شوہر نے اپنی 20 سالہ اہلیہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

شوہر نے اپنی 20 سالہ اہلیہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا
شوہر نے اپنی 20 سالہ اہلیہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

Webdesk

|

24 Sep 2024

ٹنڈو محمد خان: ٹنڈو محمد خان میں غلام رسول بھلیم نے اپنی 20 سالہ اہلیہ ضم بھلیم کو معمولی تنازع پر مبینہ طور پر فائر کر کے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق کچھ دیر گزرنے کے بعد ملزم غلام رسول بھلیم نے بھی مبینہ طور پر گنے کی فصل کے قریب درخت پر رسی کا پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا ،جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

 رابطہ کرنے پر پولیس نے بتایا کہ واقعے کی شفاف طریقے سے تحقیقات کی جارہی ہے جس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!