شیرخوار بچی کی ماں نے رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی، شوہر کا اہم انکشاف

شیرخوار بچی کی ماں نے رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی، شوہر کا اہم انکشاف

خاتون کی شناخت 20 سالہ دینا زوجہ نعمان مسیح کے نام سے کی گئی
شیرخوار بچی کی ماں نے رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی، شوہر کا اہم انکشاف

Webdesk

|

5 Dec 2024

کراچی: شہر قائد میں شیرخوار بچی کی ماں نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔  خاتون کی ڈیڑھ سال قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق محمود آباد اعظم ٹائون کی رہائشی ایک بچی ماں نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔ شوہر نعمان مسیح کے مطابق متوفیہ سے ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی جب کہ گھر میں کسی قسم کی پریشانی یا لڑائی جھگڑا بھی نہیں تھا ۔

محمود آباد کے علاقے اعظم ٹان گلی نمبر 17 ڈی کے ایم سی اسکول کے قریب گھر سے ایک خاتون کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں خاتون کی شناخت 20 سالہ دینا زوجہ نعمان مسیح کے نام سے کی گئی ۔

متوفیہ کے شوہر نعمان مسیح نے بتایا کہ اس کی دینا سے تقریبا ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کی ایک 3 ماہ کی بیٹی ہے۔

 دینا کے والدین اسی علاقے میں گلی نمبر 3 میں رہائش پذیر ہیں۔ نعمان مسیح نے بتایا کہ دینا کے والد اور ان کے بچے اکثر دینا سے ملنے آتے رہتے ہیں جب کہ اس کے والد اور دوسری والدہ بھی اپنی نواسی سے ملنے آتے تھے ۔

4 روز قبل دینا کی والدہ اور ان کے بچے دینا سے ملنے آئے تھے۔ اور ہنسی خوشی واپس گئے۔بدھ کی رات گئے گھر میں سب ٹھیک ٹھاک تھا اور کوئی تلخی بھی نہیں ہوئی نہ اس کا اپنی بیوی سے کوئی جھگڑا ہوا تھا۔

وہ گھر سے باہر اور دینا بالائی منزل پر اپنے کمرے میں چلی گئی ۔ تقریبا ڈیڑھ بجے شب جب وہ گھر آیا اور اپنے کمرے میں جانے کے لیے دروازے پر دستک دی، دروازہ اندر سے نہیں کھلا تو وہ سمجھا کر دینا سو گئی جس پر اس نے چابی سے دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاہم دروازے کو اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی ۔

شور سن کر اس کے والد نیچے سے اوپر آگئے اور دینا کو کافی آوازیں دیں،  دروازہ نہ کھولے جانے پر انہوں نے دروازے پر زور لگایا جس سے اندر کی کنڈی ٹوٹ گئی اور دروازہ کھل گیا تو دیکھا سامنے دینا کی لاش لٹکی ہوئی تھی، جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

نعمان مسیح کے مطابق اسے خودکشی کی وجہ سمجھ میں نہیں آرہی ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی  ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!