اسلام آباد: شیر خوار بچے کے ساتھ آنے والی شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی
خاتون کو اُس کے دوست نے بچے کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا
ویب ڈیسک
|
29 Mar 2024
وفاقی دارالحکومت کے کاروباری مرکز بلیو ایریا میں ویزا آفس آنے والی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق شادی شدہ خاتون کو عمران نامی شخص نے دبئی کے ویزا کے بہانے آفس بلوایا اور پھر اُسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
خاتون نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ اُس کی اسد سے سوشل میڈیا ایپ کے ذریعے دوستی ہوئی جس کے بعد اُس نے دبئی بھجوانے کی پیش کش کی تھی۔
خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے شیر خوار بچے کے ساتھ دفتر پہنچی، جہاں ملزم نے بچے کو جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون کی درخواست پر تھانہ کوہسار پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
Comments
0 comment