اسلام میں مظاہرین کے تشدد کا شکار پولیس اہلکار چل بسا

اسلام میں مظاہرین کے تشدد کا شکار پولیس اہلکار چل بسا

جاں بحق پولیس اہلکارکی نماز جنازہ کچھ دیر بعد پولیس لائنز میں ادا کی جائیگی۔
اسلام میں مظاہرین کے تشدد کا شکار پولیس اہلکار چل بسا

Webdesk

|

6 Oct 2024

اسلام آباد : جڑواں شہروں میں ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونے والا اسلام آباد پولیس کا اہلکار حمید شاہ دوران علاج اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق حمید شاہ 26 نمبر چونگی کے مقام پر مظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکارکی نماز جنازہ کچھ دیر بعد پولیس لائنز میں ادا کی جائیگی۔

پولیس کے مطابق شہید عبدالحمید شاہ ایبٹ آباد کے رہائشی تھے، وہ پولیس میں 1988میں بھرتی ہوئے ، انہیں 3ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو روز سے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقتا وقتا جھڑپیں بھی جاری رہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!